میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اکاﺅنٹس کی تفصیلات مل گئیں ‘ جمائما کا ٹوئیٹ ‘ حلال کے پیسوں سے بنی گالا کی پراپرٹی بنائی ‘ عمران خان

اکاﺅنٹس کی تفصیلات مل گئیں ‘ جمائما کا ٹوئیٹ ‘ حلال کے پیسوں سے بنی گالا کی پراپرٹی بنائی ‘ عمران خان

ویب ڈیسک
جمعه, ۲ جون ۲۰۱۷

شیئر کریں

لندن/ایبٹ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/بیورو رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ جمائما کو اکاﺅنٹس کی تفصیلات مل گئی ہیں اور تفصیلات عدالت میں پیش کردیں گے ¾نہال ہاشمی کی جگہ جیل میں ہے تحقیقات کرلیں حلا ل کے پیسے سے جائیداد بنائی اور حلال کے پیسوں پر بنی گالہ کی پراپرٹی بنائی،سچ تو ایک ہی ہے جھوٹ ایک بولتے ہیں تو اس کے بعد 100 جھوٹ بولنا پڑتے ہیں اور جھوٹ کے لئے کبھی قطری خط تو کبھی جھوٹ بولا جاتا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے نہال ہاشمی کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کا بیان ڈرامہ ہے یہ نواز شریف کی پرانی عادت ہے ،پہلے بیان دلواتے ہیں اور پھر ہٹاتے ہیں،انہوں نے پہلے مشاہد اللہ سے بیان دلوایاپھر بعد میں انہیں نواز دیا اور اس کے بعد پرویز رشید کے ساتھ بھی ایسا ہی کیا گیا ،یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے ججوں پر ڈنڈوں سے حملہ کیا۔انہوں نے کہا کہ نہال ہاشمی کی جگہ جیل میںہے تاکہ عبرت ناک پیغام جائے ¾اس سے بڑا جرم کیا ہے کہ آپ عدالتوں کو دھمکیاں دیں،پلان کرکے جے آئی ٹی کو نشانہ بنایا گیا ، وزیراعظم کا ٹرائل ہورہا ہے اور وہ کرسی پر جمے بیٹھے ہیں۔دریں اثناءعمران خان کی سابق اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہاہے کہ بالآخر 15 برس پرانی بینک اسٹیٹمنٹ مل گئی ہے جس سے عمران خان کی بے گناہی ثابت ہو گی۔اب عدالت کو اصل ملزم پکڑنے چاہئیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بنی گالہ اراضی کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اعتراف کیا تھا کہ ان کے موکل کو بنی گالہ اراضی کی خریداری کی دستاویزات نہیں مل رہیں جب کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے ریمارکس دیے تھے کہ جمائما خان کی جانب سے ریکارڈ پیش کئے جانے تک معاملہ آگے نہیں بڑھ سکتا اور عمران خان کو 5 ترسیلات (ٹرانزیکشنز) کی تفصیلات پیش کرنا ہوں گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں