میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے،فوادچودھری

شہباز شریف کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کریں گے،فوادچودھری

ویب ڈیسک
هفته, ۲ اپریل ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج مجھے بتایا گیا ہے کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان سونپا جارہا ہے، میں کل فوری طور پر شہباز شریف کی ضمانت منسوخ کرنے کا حکم دوں گا.اسلام آباد میں وزیر توانائی حماد اظہر اور معاون خصوصی شہباز گل کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ شہباز شریف کی طرح کئی لوگوں کے وزیراعظم بننے کا خواب ٹوٹے گا، مجھے حیرت ہے کہ عدالت سے ضمانت لے کر بیٹھا ہوا شخص وزارت عظمیٰ کا امیدوار ہونے کا دعویٰ کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صبح ہی میں عدالت کو کہیں گے کہ شہباز شریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت منسوخ کرنے کا عمل شروع کریں۔انہوں نے کہا کہ سیاسی اعتبار سے آئندہ 48 گھنٹوں میں بہت سی چیزیں ہیں، یہ جو شیروانیاں سلوا کر بیٹھے ہوئے ہیں ان کی شیروانیاں ٹنگی رہ جائیں گی اور ان کو اپنے پجامے میں بھی نہیں ملنے۔پنجاب کی وزارت اعلیٰ سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ فیصلہ ہوچکا ہے، کل ان شا اللہ چوہدری پرویز الٰہی وزیر اعلٰی ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام کسی صورت یہ برداشت نہیں کریں گے کہ کسی باہر کے ملک کے دارلحکومت میں بیٹھ کر چند سو ملین ڈالر خرچ کرکے پاکستان کے اندر حکومت تبدیل کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ اب منحرف اراکین کے خلاف کاروائی بھی آگے بڑھے گی، کل ہم سپریم کورٹ کو رجوع کریں گے، ہم چاہتے ہیں کہ عدالت یہ دیکھے کہ کسیے یہ ممکن ہے کہ ایک ایسی تحریک عدم اعتماد جسے باہر سے بیٹھ کر تیار کیا گیا اور پاکستان بھیج کر کہا جائے کہ اس پر ہمارے تعلقات منحصر ہیں اور پھر اچانک اس پر ہمارے 22 لوگوں کے ضمیر جاگ جائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں