محکمہ اینٹی کرپشن کا دائود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ
شیئر کریں
محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کی ٹیم کا دائود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر چھاپہ، رہائشی اور ایمنٹی پلاٹوں کو غیرقانونی طور پر تبدیل کرنے کے الزام پر رکارڈ تحویل میں لے لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ اینٹی کرپشن سندھ کے ایسٹ زون کی ٹیم نے دائود کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے دفتر پر ریڈکیا، کارروائی پی آئی ڈی سی پر دائود سینٹر میں واقع سوسائٹی کے آفیس پر کی گئی، کارروائی ایسٹ زون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق بگٹی کی سربراہی میں ٹیم کی جانب سے کی گئی ، اینٹی کرپشن ٹیم نے مطلوبہ ریکارڈ قبضے میں لے لیاہے، دائود کوآپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی انتظامیہ پر الزامات ہیں کہ انہوں نے غیرقانونی طور پر رہائشی اور ایمینٹی پلاٹوں کو کمرشل میں کنورٹ کیا، غیرقانونی این او سی جاری کئے اور پلاٹوں کی ڈبل فائلیں تیار کیں۔ اینٹی کرپشن افسران کا کہنا ہے کہ سوسائٹی کے پلاٹوں کے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔