میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہلیری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کر لی

ہلیری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کر لی

جرات ڈیسک
جمعه, ۶ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

امریکا کی سابق سیکریٹری خارجہ ہلیری کلنٹن نے کولمبیا یونیورسٹی میں بطور پروفیسر شمولیت اختیار کرلی، عالمی امور کا مضمون پڑھائیں گی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطاق ہلیری کلنٹن یکم فروری سے یونیورسٹی کے اسکول آف انٹرنیشنل اینڈ پبلک افیئرز میں پروفیسر کی ذمہ داریاں ادا کریں گی۔ کولمبیا یونیورسٹی کے صدر لی بولنگر نے اعلان کیاکہ ہلیری کلنٹن کی غیر معمولی ذہانت اور تجربات سے یونیورسٹی کو علمی اور تحقیقی مشن میں مدد ملے گی۔انہوں نے کہاکہ اکیڈمک سال 24-2023 میں طلبہ کو یہ موقع ملے گا کہ وہ ہلیری کلنٹن سے کلاس روم میں بات کریں، سیکھیں اور ملکی و غیر ملکی پالیسی پر ان کے بے مثال تجربے سے فائدہ اٹھائیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں