میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
محکمہ تعلیم ،سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد، 16 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی پرخاتون افسر کا تبادلہ

محکمہ تعلیم ،سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد، 16 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی پرخاتون افسر کا تبادلہ

ویب ڈیسک
بدھ, ۲ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) محکمہ تعلیم حیدرآباد، سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ حیدرآباد میں 16 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف، نشاندہی کرنے والی خاتون افسر کا جبری تبادلہ ، گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس کو ٹنڈوجام گرلز ہائی سکول بھیج دیا گیا، گھوسٹ ملازمیں میں سینیئر کلرک، کمپیوٹر آپریٹر اور ڈرائیورز شامل، تفصیلات کے مطابق محکمہ تعلیم حیدرآباد کے سیکنڈری ڈائریکٹوریٹ میں 16 گھوسٹ ملازمین کا انکشاف ہوا، 21 فروری کو ڈائریکٹر فنانس ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری حیدرآباد رقیہ بلوچ نے ڈائریکٹر ایلمنٹری، سیکنڈری اینڈ ہائیر سیکنڈری حیدرآباد کو لیٹر لکھ 16 گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کی تھی، گھوسٹ ملازمین میں 5 سینئر کلرکس غلام مصطفی، محمد حسن بھنڈ، واجد علی، صفدر حیات، محمد رفیق، سینئر کمپیوٹر آپریٹر ذوالفقار علی، اکاؤنٹس کلرک حمیدہ، 7 جونئیر کلرکس اسد احمد خان، فرقان حیدر شاھ، عمران علی، خالد حسین، سجاد احمد، صنم، عمران عزیز اور 2 ڈرائیورز غلام نبی اور محمد بچل شامل ہیں، محکمہ تعلیم نے گھوسٹ ملازمین کی نشاندہی کرنی والی گریڈ 18 کی ڈپٹی ڈائریکٹر فنانس رقیہ بلوچ کا جبری تبادلہ کرکے ہیڈ مسٹرس گرلز ہائی سکول اسکول ٹنڈوجام مقرر کردیا ہے لیکن حیرت انگیز طور پر گرلز ہائی سکول ٹنڈوجام میں پہلی ہی 19 ویں گریڈ کی ہیڈ مسٹرس موجود ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں