میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کراچی میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ، 21دخواتین زخمی

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کراچی میں رقم تقسیم کے دوران بھگدڑ، 21دخواتین زخمی

ویب ڈیسک
منگل, ۲۷ جون ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے تحت رقم کی تقسیم کیدوران بھگدڑ مچنے سے 21 خواتین زخمی اور بے ہوش ہوگئیں۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق کراچی میں کے پی ٹی گرائونڈ کے قریب بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے مرکز میں رقم کی تقسیم کے دوران بھگدڑ مچ گئی۔ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق چند خواتین نے دیوارپھلانگ کر کے پی ٹی گراؤنڈ میں کودنے کی کوشش کی تھی جس کے نتیجے میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ، زخمی خواتین کو ریسکیو کرنے کے لیے متعدد ایمبولینسز روانہ کی گئیں جن کے ذریعے خواتین کو ہسپتال منتقل کیا گیا۔سربراہ ٹراماسینٹرڈاکٹر صابرمیمن کاکہنا ہے کہ زیادہ ترمریض دم گھنٹے سے متاثرہوئے ہیں ، متعددزخمیوں کوبینظیربھٹوٹراماسینٹرمنتقل کردیاگیا ، عملہ طبی امداد دینے میں مصروف ہے تاہم ہسپتال میں تاحال کسی کومردہ حالت میں نہیں لایاگیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں