سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے ,عطا تارڑ
Author One
اتوار, ۱ دسمبر ۲۰۲۴
شیئر کریں
اسلام آباد : سیکرٹری داخلہ خرم علی آغاز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطا تارڑ کا کہنا تھاکہ سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی جارہی ہے-
اسلام آباد میں ناکامی پر جھوٹ بولا جارہا ہے، احتجاج میں جرائم پیشہ افراد اور افغانی موجود تھے اور احتجاج میں شامل یہ لوگ تربیت یافتہ تھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیشہ سوال کرتے ہیں جب بھی کوئی غیرملکی سربراہ آتا ہے ایسی کال کیوں دی جاتی ہے؟
جب یہ احتجاج ہورہا تھا کہ بیلاروس کے صدر کا دورہ چل رہا تھا۔
ان کا کہنا تھاکہ ہم نے ان کو بانی پی ٹی آئی سے ملنے کی اجازت لے کردی-
بشریٰ بی بی کا خیال تھا کہ ڈی چوک جایا جائے، افغان شہریوں نے ان کے احتجاج میں شرکت کی-
کے پی کے حکومت کا کرڑوں روپیہ اور اسلحہ دیا گیا-
مظاہرین غلیلوں، اسلحہ اور پتھر سے لیس ہو کر نہیں آتے-