میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ن لیگ ،ایم کیو ایم انتخابات، بلدیاتی حکومتی اصلاحات کے معاملے پر اتحاد

ن لیگ ،ایم کیو ایم انتخابات، بلدیاتی حکومتی اصلاحات کے معاملے پر اتحاد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے آئندہ عام انتخابات میں سندھ میں مشترکہ طور پر حصہ لینے اور ملک بھر میں مقامی حکومتوں کو آئین کے ذریعے مضبوط بنانے کا عہد کرلیا۔یہ وعدے مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کی رہائش گاہ پر وفود کی سطح پر ملاقات کے دوران کیے گئے، مسلم لیگ (ن) کے وفد میں احسن اقبال، ایاز صادق، سعد رفیق، اور بشیر میمن جبکہ ایم کیو ایم پاکستان کی ٹیم میں فاروق ستار، امین الحق اور مصطفیٰ کمال شامل تھے۔اجلاس کے دوران ایم کیو ایم پاکستان نے بل کا مسودہ مسلم لیگ (ن) کے حوالے کیا جس میں مقامی حکومتوں کو مضبوط کرنے کے لیے سیاسی، مالی اور انتظامی اصلاحات کا مطالبہ کیا گیا تاکہ جمہوریت کے ثمرات کو عام عوام تک پہنچانے کے لیے بڑھایا جاسکے۔اجلاس کے بعد دونوں فریقین نے تفصیلات سے ا?گاہ کرنے کے لیے پریس کانفرنس کی۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہم [مسلم لیگ (ن) اور ایم کیو ایم پاکستان] ساتھ کام کریں گے تاکہ (ا?نے والے عام انتخابات میں قومی اسمبلی کی) سندھ میں زیادہ سے زیادہ نشستیں جیت سکیں جو پاکستان پیپلز پارٹی کا مضبوط گڑھ ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں دونوں جماعتوں نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی کیونکہ پچھلی حکومت (پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ) میں دونوں پارٹیوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ افراط زر، بے روزگاری، ناانصافی، اور اہم شہروں کے مسائل حل کرنے کے لیے مل کر کام کریں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں