میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
جنگ بندی کے باوجود، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر بلڈوزر چلادیے

جنگ بندی کے باوجود، اسرائیلی فوج نے مغربی کنارے میں گھروں پر بلڈوزر چلادیے

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

جنگ بندی میں ایک روز کی توسیع کر دی گئی۔ سعودی عرب نے قطر اور مصر کی کوششوں سے جنگ بندی میں مزید توسیع کا امکان ظاہر کردیا۔ چین کا بھی غزہ میں جامع اور پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ۔ امریکی وزیرِخارجہ اسرائیل پہنچ گئے۔ جنگ بندی میں توسیع اور امداد پر بات چیت ہو گی۔حماس نے عارضی جنگ بندی کے دوران مزید 16 یرغمالیوں کو رہا کردیا۔ اسرائیل نے بھی مزید 30 فلسطینی قیدیوں کو چھوڑ دیا۔ رخصتی کے وقت حماس کے جانبازوں کا یرغمالیوں سے گرم جوشی کے ساتھ مصافحہ۔ نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔ یرغمالی بھی حماس فائٹرز کے حسن سلوک کے معترف۔ الوداع کرتے اور مسکراتے رہے۔ادھرجنگ بندی کے باوجود مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نے بلڈوزر سے فلسطینیوں کیگھر اور سڑکیں مسمار کر دیں۔ غزہ واپس لوٹنے والی فلسطینی بچی تباہ حال گھر دیکھ کر پھوٹ پھوٹ کر رو پڑی۔ النصر اسپتال پر اسرائیلی قبضے کے دوران متعدد نومولود انتقال کر گئے۔ اسرائیلی فوج چند روز پہلے اسپتال کے عملے اور گھر والوں کو اسپتال سے نکال دیا تھا ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں