میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پنجگور،ایف سی گاڑی پر دھماکہ، 2راہ گیر جاں بحق،3 اہلکار زخمی

پنجگور،ایف سی گاڑی پر دھماکہ، 2راہ گیر جاں بحق،3 اہلکار زخمی

ویب ڈیسک
پیر, ۱ نومبر ۲۰۲۱

شیئر کریں

بلوچستان کے ضلع پنجگور میں ایف سی کی گاڑی پر دھماکے کے نتیجے میں دو راہ گیر جاں بحق، جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجگور کے مرکزی بازار چتکان میں پیراملٹری فورس ایف سی کی گاڑی پر موٹر سائیکل پہ نصب بارودی مواد کے دھماکہ کے نتیجے میں دو راہ گیر جاں بحق جبکہ تین ایف سی اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔جاں بحق ہونے والے دو راہ گیروں کی لاشیں سول اسپتال پنجگور منتقل کردی گئی جن میں ایک کی شناخت نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے جو پنجگور کا رہائشی ہے۔فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی اور دھماکہ کے بعد بازار مکمل بند ہوگیا۔ذرائع کے مطابق مذکورہ حملے کا ہدف ایف سی کی گاڑی تھی جبکہ زخمی اہلکاروں کے بارے میں بتایا جارہا کہ ان کی حالت تشویشناک ہے۔تاہم اس حملے کی ذمہ داری تاحال کسی نے قبول نہیں کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں