میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی، انتطامیہ کا فٹ پاتھ بحالی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کراچی، انتطامیہ کا فٹ پاتھ بحالی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱ نومبر ۲۰۱۸

شیئر کریں

کراچی انتظامیہ نے شہر میں فٹ پاتھوں کو صاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کے لئے فٹ پاتھ بحالی مہم nitiative Adopt a Footpath شروع کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سلسلہ میں کمشنر کراچی افتخار شلوانی نے شہر کو خوبصورت بنانے اور فٹ پاتھوں کا بحال کر نے سے دلچسپی رکھنے والے تجارتی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں اور دیگر شہر کی ترقی سے دلچسپی رکھنے وا لے اداروں سے کہا ہے کہ وہ آگے بڑھیں اور شہر کی بہتری میں اپنا کردار ادا کریں۔ انھوں نے کہا کہ اس سے نہ صرف فٹ پاتھوں کی حالت بہتر بنانے اور ان کی دیکھ بھال کر نے کا نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی ، پیدل چلنے والوں کو محفوظ طریقہ سے پیدل چلنے کی سہولت میسر آئے گی بلکہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کی کوششیں بار آور کرنے میں مدد ملے گی ۔
انھوں نے پیشکش کی ہے کہ وہ شہر کی بہتری کی کوششوں میں تعاون کریں فٹ پاتھ کی دیکھ بھال کی ذمہ داری قبول کریں Initiative) (Adopt a Footpath کمشنر کراچی افتخا رشلوانی سے بعض تجاتی اور ملٹی نیشنل کمپنیوں اور دیگر شہر کی ترقی سے دلسچسپی رکھنے والے اداروں نے رابطہ کر کے اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا ہے ۔ مہم کی تفصیلات کے مطابق فٹ بحالی مہم میں فٹ پاتھ پر خوبصورت اینٹیں بچھائی جائیں گی ۔ رنگ و روغن کیا جائے گا بینچز بچھائی جائیں گی ، لائیٹس نصب کی جائیں گی جہاں ممکن ہو گا شجرکاری کی جائے گی۔ کمشنر نے کہا کہ فٹ پاتھ بحالی مہم سے نہ صرف فٹ پاتھوں کی دیکھ بھال کرنے میں مدد ملے گی بلکہ شہر کو خوبصورت اور صاف ستھرا بنانے کی حکومت کی کوششیں موثر ہوں گی ۔
دریں اثنا کمشنر کراچی نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ بلدیاتی و ترقیاتی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فٹ پاتھوں سے تجاوزات کا خاتمہ کریں۔انھوں نے کہا کہ فٹ پاتھ کے خاتمہ اور تجاوزات قائم کرنے کے لئے متعلقہ ادارے مربوط کوششیں کی جائیں۔ کمشنر نے کہا کہ فٹ پاتھ پر تجاوزات اور ان کی عدم دیکھ بھال کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے اس سے شہر میں ٹریفک کا نظام بھی خراب ہورہا ہے ٹریفک کی روانی متاثر ہورہی ہے ۔ فٹ بحالی مہم سے ٹریفک کی روانی بہتر بنانے اور پیدل چلنے والوں کو محفوظ طریقہ سے پیدل چلنے کی جگہ فراہم کرنے کی کوششوں میں مدد ملے گی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں