میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
وفاقی وزراء نے پنجاب کامحاذسنبھال لیا، ترین گروپ کواہم وزارتوں کی پیشکش

وفاقی وزراء نے پنجاب کامحاذسنبھال لیا، ترین گروپ کواہم وزارتوں کی پیشکش

ویب ڈیسک
بدھ, ۳۰ مارچ ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی وزرا ء نے پنجاب کا محاذ بھی سنبھال لیا ،ترین گروپ سے رابطہ کرکے حمایت طلب کر لی ،حکومتی ٹیم نے جہانگیر ترین گروپ سے رابطہ کرتے ہوئے انہیں اہم وزارتوں کی پیشکش کر دی۔وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے عون چوہدری سے فون پر رابطہ کیا، حکومتی ٹیم نے ترین گروپ سے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کی درخواست کی۔گفتگو میں پرویز خٹک نے کہا کہ آپ کے مطالبات تسلیم ہو چکے، اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں اور اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی۔ انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ دیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔دوسری جانب، چوہدری پرویز الٰہی اور مونس الٰہی سے بھی عون چوہدری کا 24 گھنٹے میں دوسرا رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں بات چیت ہوئی کہ وزیر اعلیٰ کے منصب کے لیے ترین گروپ چوہدری پرویز الٰہی کی حمایت کرے۔عوان چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنا لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔بتایاگیا ہے کہ وزیر دفاع پرویز خٹک اور وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ترین گروپ کے مرکزی رہنما عون چوہدری سے رابطہ کر کے حکومتی فیصلوں کو سپورٹ کرنے کے بارے میں بات کی ۔پرویز خٹک نے کہاکہ آپ کے مطالبات تسلیم ہوچکے،اب پارٹی اقدامات کی حمایت کریں، ترین گروپ کو اہم وزارتیں بھی دی جائیں گی اوردیگر تحفظات کو بھی فوری طور پر دور کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا ہے کہ ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری اورچوہدری پرویز الٰہی کے درمیان رابطے میں بھی ترین گروپ کی حمایت کے معاملات پر بات چیت کی گئی۔ عون چوہدری نے کہا کہ ترین گروپ جلد حتمی مشاورت میں اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں