میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حافظ نعیم اِن ایکشن، کسانون سے گندم خریدیں،پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم

حافظ نعیم اِن ایکشن، کسانون سے گندم خریدیں،پنجاب حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم

ویب ڈیسک
جمعه, ۳ مئی ۲۰۲۴

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا فیصلہ واپس نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہائوس کے سامنے دھرنے کا اعلان کریں گے ، صوبائی حکومت کو چار دن کا الٹی میٹم دیتے ہیں، ذخائر کی موجودگی اور ڈالر کی عدم دستیابی کے باوجود ایک ارب ڈالر گندم درآمد سکینڈل کی عدالتی کمیشن کے ذریعے انکوائری کی جائے ۔منصورہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج (جمعہ) سے پورے ملک اور بالخصوص پنجاب کے ضلعی اور ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں کسانوں کے احتجاجی کیمپس کا آغاز ہو جائے گا، کاشتکاروں نے دن رات محنت کر کے فصل تیار کی، خریداری کا مرحلہ آیا تو حکومت انکاری ہو گئی، یہ ملک کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ حکومت نے گندم نہ خریدنے کا اعلان کیا ہے ، جعلی حکومت کے پاس اختیار نہیں کہ کسانوں کی تمنائوں پر شب خون مارے ۔ جماعت اسلامی کا احتجاج پرامن ہو گا، ہمارا راستہ روکنے کی کوشش کی گئی تو حکومت گرانے کی اس تحریک جس کا آغاز تھوڑے عرصے بعد ہونا ہے ، ابھی سے شروع ہو جائے گی۔ سیکرٹری جنرل امیر العظیم، صدر جے آئی کسان سردار ظفر حسین اور سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف بھی اس موقع پر موجود تھے ۔امیر جماعت نے کہا کہ وزیراعظم کہہ رہے ہیں گندم خریدیں گے ، ان کی بھتیجی وزیراعلیٰ نے اعلان کیا ہے کہ ایسا نہیں ہو گا، حکومت پر واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اسے خریداری کرنا پڑے گی،ہوش کے ناخن لیں اورگندم کی خریداری مقررہ نرخوں پرہر صورت ممکن بنائی جائے ۔انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کسان رہنمائوں، وکلا، پیشہ ورانہ مہارت کے حامل افراد سے مشاورت کے بعد احتجاج کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت کو اپنا اعلان واپس لینا پڑے گا۔ میڈیا سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ 96فیصد کسانوں کی ترجمانی کرے اور کسی ریاستی دبائو کا شکار نہ ہو، کاشتکاروں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق کے لیے آواز بلند کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں