نواز شریف نے مہنگائی کا ذمہ دار عمران خان کو قرار دیدیا
شیئر کریں
سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے مہنگائی کا ذمہ دار پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کو قرار دے دیا ہے لاہور میں مسلم لیگ (ن) کے اہم مشاورتی اجلاس کی صدر نواز شریف نے کی. ہنگامی مشاورتی اجلاس میں وزیر اعظم شہبازشریف نے نئی حکومتی معاشی پالیسی کے بارے میں شرکاء کو تفصیلی بریفنگ دی ہنگامی مشاورتی اجلاس سے خطاب میں نواز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے اپنی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مہنگی بجلی اور مہنگائی کے دلدل میں دھکیل دیا ہے، مسلم لیگ (ن) ہی عوام کو بجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔اجلاس سے خطاب میں سابق وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ نون لیگ ملک کی واحد جماعت ہے جو مشکل ترین حالات میں عوام کو ریلیف دینا جانتی ہے، نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) ہی عوام کوبجلی کے بھاری بلوں سے نجات دلائے گی۔ نواز شریف نے اپنی ترجیحات کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ معیشت کو اپنے پائوں پر کھڑا کرنا اولین ترجیح ہے، بجلی کے بلوں ،معیشت کی مضبوطی کے لیے جو کچھ کرنا پڑا وہ ضرور کریں گے بجلی کے ریلیف سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے صدر نے کہا کہ گھریلو صارفین کو ریلیف دے چکے اب صنعتی صارفین کے لیے ریلیف کے ذرائع تلاش کررہے ہیں اجلاس کے دوران شرکا نے پنجاب میں بجلی کے بلوں پر ریلیف دینے پر نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خراج تحسین بھی پیش کیا شرکا کا کہنا تھا حقیقی لیڈر شپ کا یہی تقاضا ہے کہ عوام کو ریلیف دیاجائے۔اجلاس میں وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور دیگر رہنما شریک ہوئے ، اجلاس میں ملکی سیاسی امور اور بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جبکہ پنجاب میں نئے بلدیاتی نظام کے حوالے سے بھی بریفنگ دی گئی۔