میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد ،پیٹرول پر لیوی 5روپے اضافے سے 55روپے لیٹرہوگئی

آئی ایم ایف معاہدے پر عمل درآمد ،پیٹرول پر لیوی 5روپے اضافے سے 55روپے لیٹرہوگئی

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جولائی ۲۰۲۳

شیئر کریں

شہری پیٹرول پر پیٹرولیم لیوی کے بڑھتے بوجھ تلے دب گئے۔۔۔ ایک سال میں پیٹرول پرفی لیٹر لیوی میں ریکارڈ 45 روپے کا اضافہ کیا گیا ۔یکم جولائی2022کوپیٹرول کے فی لیٹر پر پیٹرولیم لیوی 10 روپے تھی ۔یکم جولائی2023 کو پیٹرول کے فی لیٹر پر لیوی رکارڈ55 روپے پر پہنچ گئی ۔شہری پیٹرول کے فی لیٹر قیمت میں صرف لیوی کی مد میں55 روپے اداکرنے پر مجبور ہوگئے ۔ایک سال میں پیٹرول کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن میں2 روپے 32 پیسیکااضافہ کیا گیا ۔ یکم جولائی2022 کوپیٹرول کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن 3 روپے 68 پیسے تھا ۔یکم جولائی2023 کو پیٹرول کے فی لیٹر پر او ایم سی مارجن 6 روپے عائد ہے ۔ایک سال میں پیٹرول کے فی لیٹر پر ڈیلرز مارجن میں 2 روپے 10 پیسے کا اضافہ کیا گیا


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں