میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
پریذائیڈنگ افسرکو تھپڑکی گونج برقرار،غلام محمدجونیجوقانون کی گرفت سے آزاد

پریذائیڈنگ افسرکو تھپڑکی گونج برقرار،غلام محمدجونیجوقانون کی گرفت سے آزاد

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ جولائی ۲۰۲۲

شیئر کریں

تھرپارکر پولیس پرزائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے والے غلام محمد جونیجو کو گرفتار کرنے میں ناکام، غلام محمد جونیجو کا بھائی غیرقانونی ترقی کے الزام میں جبری ریٹائرڈ کیا گیا، جبری رٹائرڈ ہونے کے باوجود نعمت اللہ جونیجو بھٹائی ہسپتال حیدرآباد میں کلرک کے عہدے پر قابض، دونوں بھائی محکمہ صحت میں مافیا کے طور پر پہچانے جاتے ہیں، تفصیلات کے مطابق تھرپارکر پولیس پرزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام کو تھپڑ مارنے والے مقامی پیپلزپارٹی رہنما اور محکمہ صحت کے نچلی گریڈ کے ملازم غلام محمد جونیجو کو گرفتار کرنے میں تاحال ناکام ہے، ذرائع کے مطابق تھرپارکر سے تعلق رکھنے والے ایم این اے اور ایم پی اے نے تھرپارکر پولیس کو غلام محمد جونیجو کی گرفتاری سے روک دیا ہے، ذرائع کے مطابق ایس ایس پی تھرپارکر سردار حسن نیازی غلام محمد جونیجو کو گرفتار کرنے کی بجائے تحفظ دینے میں مصروف ہے، ذرائع کے مطابق غلام محمد جونیجو تھرپارکر میں موجود ہیں اور ان گرفتاری سے قبل ضمانت کی کوششیں جاری ہیں، دوسری جانب روزنامہ جرات کو ملنے والے دستاویزات کے مطابق بھٹائی ہسپتال حیدرآباد میں تعینات غلام محمد جونیجو کے بہائی نعمت اللہ جونیجو نے گریڈ 11 کے جونیئر کلرک سے گریڈ 16 میں غیرقانونی ترقی حاصل کی تھی، اعلیٰ سطح تحقیقاتی کمیٹی کی سفارشات کے بعد سندھ حکومت نے 8 مہینے قبل نعمت اللہ جونیجو کو جبری رٹائرڈ کیا تھا تاہم وہ ابھی تک شاہ بھٹائی ہسپتال حیدرآباد میں کلرک کے عھدے پر قابض ہے اور ٹینڈرز وغیرہ بھی جاری کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں مذکورہ دونوں بہائی مافیا کے نام سے پہنچانے جاتے ہیں اور بھرتی سے لیکر اب تک ان کی تمام ترقیاں بھی غیرقانونی ہیں، ذرائع کے مطابق محکمہ صحت میں تعینات ایک سیکشن افسر کا دونوں بہائیون کو آشیرباد ہے جبکہ پیپلزپارٹی تھرپارکر کے رہنماؤں بھی قریبی سمجھتے جاتے ہیں، اسے سلسلے میں روزنامہ جرات نے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ ڈاکٹر جمن باہوٹو سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نعمت اللہ جونیجو کی بھٹائی ہسپتال میں موجودگی و جبری ریٹائرمنٹ پر لاعلمی کا اظھار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مامرے پر تفصیلات لے رہے ہیں، روزنامہ جرات کی جانب سے رابطہ کرنے پر ایم ایس بھٹائی ہسپتال ڈاکٹر عثمان نے کہا کہ نعمت اللہ جونیجو جا جبری رٹائرڈ ہونے کا آرڈر واٹس ایپ پر دیکھا ہے تاہم محکمے کی طرف سے نہیں ملا، واضع رہے کہ غلام محمد جونیجو پر پرزائیڈنگ افسر ڈاکٹر گھنشام پر تشدد، ہنگامے اور ڈیوٹی میں رکاوٹ ڈالنے کے ایکٹ کے تحت جہن تھانے پر مقدمہ درج کیا گیا ہے اور محکمہ صحت نے غلام محمد جونیجو کو معطل کرکے ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ آفیس سندھ رپورٹ کروا دیا ہے.


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں