میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک میں شامل 3دہشت گرد ہلاک،3فرار

سی ٹی ڈی کی کارروائی، ریڈ بک میں شامل 3دہشت گرد ہلاک،3فرار

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

گجرات میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے 3دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 3دہشت گرد فرار ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق گجرات میں سی ٹی ڈی نے کالعدم تحریک طالبان کے 6دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت نادر، طیب اور بلال کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کے قبضے سے ہینڈ گرنیڈ، اسلحہ، نقشے اور دیگر سامان بھی برآمد ہوا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک دہشت گرد 2007میں سرگودھا میں پاکستان ایئر فورس کی بس اور پولیس ٹریننگ ا سکول پر حملے سمیت متعدد دہشت گردی کی وارداتوں میں ملوث تھے اور ان کے نام ریڈ بک میں بھی شامل تھے ۔ سی ٹی ڈی کے مطابق خطرناک دہشت گردوں نے افغانستان سے تربیت حاصل کی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں