میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ہلہ گلہ اور موج مستیوں کے دن ختم، تعلیمی ادارے کُھل گئے

ہلہ گلہ اور موج مستیوں کے دن ختم، تعلیمی ادارے کُھل گئے

ویب ڈیسک
پیر, ۱ جولائی ۲۰۱۹

شیئر کریں

بچوں کے ہلہ گلہ اور موج مستیوں کے دن ختم ہوگئے ۔ کراچی سمیت صوبہ بھر کے اسکول اور کالج کُھل گئے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھر میں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تمام سرکاری و نجی اسکولوں میں تدریس کا عمل شروع ہوگیا ہے ۔دو مہینے کی چھٹیوں کے بعد آج پہلے دن اسکولوں میں بچوں کی حاضری نسبتاً کم ہے ، کراچی کے اسکولوں میں بچوں کی حاضری میں کمی کی وجہ رات سے ہونے والی ہلکی بارش بھی ہے ۔موسمیاتی تبدیلی اور رمضان المبارک کے باعث سندھ میں گرمیوں کی چھٹیوں کا شیڈول تبدیل کیا گیا تھا، اس سال چھٹیاں یکم مئی سے 30 جون تک دی گئی تھیں۔کراچی کے چند نجی اسکول ایسے بھی ہیں جنہوں نے چھٹیوں کا دورانیہ ایک ہفتے کے لیے مزید بڑھا رکھا ہے ، صدر کے معروف اسکول میں جب والدین بچوں کو چھوڑنے آئے تو پتہ چلا کہ اسکول ایک ہفتہ مزید بند رہیں گے ۔یہ چھٹیاں زیادہ تر بچوں نے اپنے ننھیال میں گزاریں، جبکہ متعدد بچے اندرون ملک، پر فضا مقامات اور دیگر جگہوں پر سیر و تفریح کی غرض سے بھی گئے ۔ شہرِ قائد سے تعلق رکھنے والے بچوں نے گرمیوں کی تعطیلات میں ساحل سمندر، واٹر پارکس اور سوئمنگ پولز کا بھی رخ کیا۔موسم گرما کی تعطیلات تو 2 ماہ پورے ہونے پر ختم ہو گئیں مگر سندھ کے متعدد شہروں میں شدید گرمی کی لہر ابھی بھی برقرار ہے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں