میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
حیدرآباد سلنڈر دھماکا ،تمام فلنگ اسٹیشن کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

حیدرآباد سلنڈر دھماکا ،تمام فلنگ اسٹیشن کے خلاف کریک ڈائون کا حکم

ویب ڈیسک
هفته, ۱ جون ۲۰۲۴

شیئر کریں

حیدر آباد میں گزشتہ روز ہونے والے سلنڈر دھماکے کے شدید زخمیوں کو سول اسپتال کراچی منتقل کیا گیا،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے وزرا کے ہمراہ سول اسپتال کے برنس وارڈ میں مریضوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے حیدرآباد میں تمام غیر قانونی فلنگ اسٹیشن کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کیا۔سلنڈر دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کے لیے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، وزیر داخلہ ضیاء لنجار، صوبائی وزیراطلاعات شرجیل میمن ، سید ناصر حسین شاہ اور ایم کیوایم کی ایم پی اے فوزیہ حمید سول اسپتال کے برنس وارڈ پہنچیں اور زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایت پر وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو بھی اسپتال پہنچی جہاں انھوں نے وزیراعلیٰ کو ابتدائی صورتحال سے متعلق بریف کیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے حیدرآباد پریٹ آباد میں گیس سلنڈر دھماکے میں جھلسنے والے زخمی مریضوں کی عیادت کی ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ سول اسپتال میں 19 مریض لائے گئے ہیں جبکہ مزید 12 مریض حیدرآباد سے کراچی منتقل ہورہے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ 19زخمیوں میں سے 9بچے ، 7 مرد،ایک عورت شامل ہیں جبکہ دو مریض دم توڑ گئے جن میں ایک دس سالہ بچہ اور ایک عورت شامل ہے ۔ وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ زخمی مریضوں کا بہترین علاج جاری ہے ، ایک زخمی مریض کو پٹیل اسپتال منتقل کردیا گیاہے ۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وارڈ میں جاکر مریضوں کی عیادت کی جہاں انھوں نے زخمیوں کی بہترین علاج کیلئے انتظامیہ سمیت وزیر صحت کو مریضوں کیلئے تمام سہولیات بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ۔ وزیراعلی سندھ نے وزیر صحت کو پٹیل اسپتال کا دورہ کرنے اور وہاں زخمیوں کی عیادت کرنے کی ہدایت کی۔اس موقع پر وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حیدرآباد میں غیرقانونی فلنگ اسٹیشن کیخلاف آپریشن کا حکم دے دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ وفاق سے گیس نہیں مل رہی اس لیے اندوہناک واقعہ پیش آیا۔ گیس نہ ہونے سے سلنڈرز کے استعمال میں اضافہ ہواہے ۔۔معلوم ہوا ہے کہ ایک عمارت کے نیچے ایک گیراج میں مالک مکان نے سلنڈر کی دکان تھی جہاں ایک سلنڈر پھٹنے سے دیگر سلنڈر پھٹے اور آگ بھڑک اٹھی جس سے 51 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔وزیر صحت نے بتایاکہ کچھ مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ، زندگی موت اللہ تعالی کے ہاتھ میں ہے ۔ کوشش کریں گے جتنا بھی انکا درد کم کرسکیں وہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں