میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ملک بھر میں آٹا مہنگا، شہریوں کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا

ملک بھر میں آٹا مہنگا، شہریوں کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا

ویب ڈیسک
جمعه, ۳۰ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ملک بھر میں آٹے کی قیمت میں مزید اضافہ ہوگیا اورشہریوں کیلئے روٹی کھانا بھی مشکل ہوگیا۔کوئٹہ میں آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 100 روپے مزید مہنگا ہوکر 2500 سے 2600 روپے ہوگیا۔ رواں ہفتے میں آٹے کے 20 کلوتھیلے کی قیمت میں200 روپیکا اضافہ ہوا۔پشاور میں ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے میں 300 روپے کا اضافہ ہوا اور فائن آٹا 2600 سے 2700 روپے میں فروخت ہونے لگا۔کراچی میں ایک کلو آٹے کی قیمت 130 روپے کلو ہے۔جبکہ ملک میں رواں ہفتے 23اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ مہنگائی کی شرح میں 0.09فیصد کی معمولی کمی ہوئی، سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح ابھی بھی 29.30 فیصد برقرار ہے۔ادارہ شماریات کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ میں بتایا گیا ہے حالیہ ہفتے روٹی، سردیوں کے موسم میں آگ جلانے کی لکڑی، ایل پی جی، انڈے، کھلا دودھ، دہی، لہسن، دال چنا، دال ماش، دال مونگ اور آٹے سمیت مجموعی طور پر 23 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور آلو، ٹماٹر، چینی، ویجی ٹیبل گھی اور ککنگ آئل سمیت سات اشیا سستی ہوئی ہیں جبکہ 21اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہفتہ وار بنیادوں پر گذشتہ ہفتے کے دوران، انڈے 2.86 ، باسمتی ٹوٹا چاول2.81فیصد، آٹا 2.81فیصد، روٹی 2.76 فیصد، آگ جلانے والی لکڑی2.49فیصد، ایل پی جی1.61 فیصد اور انرجی سیور 1.27فیصد مہنگے ہوئے جبکہ ٹماٹر6.02فیصد، آلو8.85 فیصد، چینی1.22 فیصد، ویجی ٹیبل گھی0.45فیصد، کوکنگ آئل0.04 فیصد، بجلی2.44 فیصد سستی ہوئی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں