میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
سندھ بلڈنگ ،کے ڈی اے آفیسرز سوسائٹی میں خلاف ضابطہ تعمیرات

سندھ بلڈنگ ،کے ڈی اے آفیسرز سوسائٹی میں خلاف ضابطہ تعمیرات

ویب ڈیسک
جمعه, ۱ مئی ۲۰۲۶

شیئر کریں

نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر قانون بے بس،آصف شیخ کا سسٹم اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ ملوث
پلاٹ نمبر اے 213پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی، عمارت کو جالیاں لگا کر تعمیر جاری

ضلع شرقی میں واقع کے ڈی اے آفیسرز کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی نیشنل اسٹیڈیم روڈ پر پلاٹ نمبر اے 213پر خلاف ضابطہ تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ۔ عمارت کو سبز حفاظتی جالیوں میں چھپا کر تعمیراتی کام تیزی سے کیا جا رہا ہے ، جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نقشے اور قوانین کی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے ۔ذرائع کے مطابق مذکورہ تعمیرات آصف شیخ کے مبینہ سسٹم کے تحت جاری ہیں، جہاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز شیخ کی مبینہ ملی بھگت سے تعمیراتی مافیا کو کھلی چھوٹ حاصل ہے ۔ بلڈنگ قوانین، سیفٹی اسٹینڈرڈز اور منظوری کے تقاضوں کو نظر انداز کرتے ہوئے عمارت کی بلندی اور اسٹرکچر پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ تعمیراتی کام کے دوران نہ صرف سڑکوں پر ملبہ پھیلایا جا رہا ہے بلکہ قریبی آبادی کے لیے بھی خطرات بڑھ رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لے کر غیر قانونی تعمیرات رکوانے اور ذمہ دار افسران کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جرأت سروے ٹیم کی جانب سے متعلقہ افسران سے موقف لینے کے لئے رابطے کی کوشش کی گئی مگر رابطہ ممکن نہ ہو سکا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں