سندھ بلڈنگ ،لیاقت آباد میں کمزور عمارتوں پر ناقص تعمیرات شروع
ویب ڈیسک
پیر, ۱ اپریل ۲۰۲۴
شیئر کریں
سند ھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں ریحان الائچی پٹہ سسٹم کے تحت سندھ بھر میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تواتر کے ساتھ جاری ہے ، نئے ڈائریکٹر جنرل کی تعیناتی کے بعد سے خلاف ضابطہ تعمیرات کیخلاف رسمی کارروائیوں کا جاری ہے ، ذرائع کے مطابق جن غیر قانونی عمارتوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے ، انہیں بعد میں خطیر رشوت وصولی کے بعد تعمیرات کی اجازت دی جارہی ہے بلکہ گنجان آباد والے علاقوں میں خطرناک عمارتیں تعمیر کروائی جارہی ہیں ، جو سنگین حادثے کا سبب بن سکتی ہیں ، ڈائریکٹر عامر کمال جعفری ، ڈپٹی ڈائریکٹر اشتیاق کھوکھر اور بلڈنگ انسپکٹر جاوید قدیر کی سرپرستی میں لیاقت آباد ناجائز عمارتوں کا مرکز بنا ہوا ہے ، لیاقت آباد نمبر 6 پلاٹ نمبر 90 اور 597 پر ناقص میٹریل سے کمزور بنیادوں پر 7 منزلہ تک عمارتوں کی تعمیر ی شروع ہے ۔