میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
48گھنٹوں میں 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، حماس

48گھنٹوں میں 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا، حماس

جرات ڈیسک
پیر, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران 40 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک اور 44 فوجی ٹینکوں کو تباہ کیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران، ہم نے غزہ میں اسرائیل کے 44 ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کو مکمل یا جزوی طور پر تباہ کیا، اسی دوران 40 اسرائیلی فوجی ہلاک اور درجنوں زخمی بھی ہوئے۔ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابوعبیدہ نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر اسرائیلی فوجیوں پر کیے جانے والے حماس کے حملوں کی ویڈیو بھی جاری کی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں