حکومت کاایک سال میں ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکرنے کا اعلان
شیئر کریں
حکومت نے ایک سال کے دوران ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیرکرنے کا اعلان کردیا، نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کردیا گیا ہے ،فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے ۔جمعہ کی شام وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پناہ گاہوں کے منصوبے کو موثر انداز میں آگے بڑھانے کیلئے نسیم الرحمن کو بطور فوکل پرسن تعینات کیا ہے ۔ یہ تعیناتی عمران خان کے غریبوں، مسافروں اور بے گھر افراد کیلئے چھت کی سہولت فراہم کرنے کے ویژن اور جذبہ خدمت خلق کو تقویت دے گی۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق اس پروگرام کے تحت آئندہ 12 ماہ میں تقریبا ایک ہزار پناہ گاہیں تعمیر کی جائیں گی۔ فوکل پرسن کا آفس براہ راست وزیراعظم کے ماتحت کام کرے گا تاکہ پسے ہوئے طبقات کی سہولت کی راہ میں سرخ فیتے کی رکاوٹ آڑے نہ آ سکے ۔یہ آفس این جی اوز، سی بی اوز سمیت نجی شعبے کے ساتھ پائیدارشراکت داری کو آگے بڑھانیکا ذمہ دار ہوگا۔