میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایم کیو ایم کی نئی سودے بازی، ضمنی انتخاب سے دستبردار،پیپلزپارٹی کی 2وزارتوں کی پیشکش

ایم کیو ایم کی نئی سودے بازی، ضمنی انتخاب سے دستبردار،پیپلزپارٹی کی 2وزارتوں کی پیشکش

ویب ڈیسک
جمعرات, ۱۶ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق ایم کیو ایم تاحال فیصلہ نہیں کر سکی ہے پیپلزپارٹی نے ایم کیو ایم کو دو وزارتوں کی پیشکش کرتے ہوئے 16 مارچ کو ہونے والے انتخابات سے دستبردار ہونے کی تجویز دے دی ہے ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت اور پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں کا گزشتہ روز ایم کیو ایم سے رابطہ ہوا ہے جس میں اتحادی جماعت کو ضمنی انتخابات کا بائیکاٹ کرنے کی تجویز دی گئی ہے ایم کیو ایم کی جانب سے ضمنی انتخابات سے دستبرداراری سے مہلت مانگ لی گئی ہے۔ 15 فروری کو پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیو ایم کے مرکز بہادرآباد پہنچا تھا جس میں ایم کیو ایم کے حلقہ بندیوں سے متعلق تحفظات دور کرنے کے ساتھ ساتھ ایم کیو ایم کو سندھ کابینہ میں شمولیت کی دعوت دی گئی ہے تمام تر معاملے پر ایم کیو ایم نے گورنر سندھ کو ہونے والے خفیہ معاہدوں پر ضامن بنانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت ایم کیو ایم رہنماؤں کے گورنر سندھ سے بھی رابطے ہوئے ہیں۔ پی ڈی ایم کی جانب سے 33 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کے فیصلے پر مرحلہ وار مختلف جماعتوں کی جانب سے دستبرداری کا اعلان سامنے آ رہا ہے تاہم 23 فروری سے قبل ضمنی انتخابات میں حصہ لینے سے متعلق ایم کیو ایم کی جانب سے اہم اعلانات متوقع ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں