پیپلزپارٹی کا وزیراعظم سے عمران خان پر آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ
ویب ڈیسک
پیر, ۱۳ فروری ۲۰۲۳
شیئر کریں
وفاقی حکومت کی اتحادی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فوراً آرٹیکل 6 لگانے کا مطالبہ کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ عمران خان ایک قومی مجرم ہیں۔ اْن پر اب آرٹیکل 6 لگتا ہے۔ صدر مملکت اور سابق اسپیکر پر بھی آرٹیکل 6 لگتا ہے۔سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر قانون پر فرض ہے کہ فوری کارروائی کریں۔ صدر نے اسمبلی توڑنے کے حکم پر دستخط کرکے اور سابق اسپیکر اسد قیصر نے عمران خان کو بچانے کیلئے آئین توڑا۔وزیر اطلاعات سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ نے آئینی طور پر دھکے دیکر نکالا۔