میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
منگھوپیر میں دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او معطل

منگھوپیر میں دوران ڈکیتی 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت، ایس ایچ او معطل

جرات ڈیسک
بدھ, ۹ ستمبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر کارروائی، اہلخانہ اور علاقہ مکینوں کا میت کے ہمراہ تھانے کے باہر احتجاج جاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

منگھوپیر میں گھر کے اندر مبینہ ڈکیتی کے دوران 15 سالہ نوجوان کی ہلاکت کے واقعے پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کو معطل کردیا۔

پولیس کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ نے ایس ایچ او منگھوپیر راجا ذوالفقار حیدر کو علاقے میں جرائم پر قابو پانے میں ناکامی پر معطل کیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں جرائم کی صورتحال اور نوجوان کی ہلاکت کے واقعے کے تناظر میں ایس ایچ او کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ منگھوپیر میں گھر کے اندر مبینہ ڈکیتی کے دوران 15 سالہ نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا، جس کے بعد واقعے پر اہلخانہ اور علاقہ مکینوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

نوجوان کی ہلاکت کے خلاف اہلخانہ اور علاقہ مکین میت کے ہمراہ منگھوپیر تھانے کے باہر گزشتہ روز سے احتجاج کر رہے ہیں۔ مظاہرین نے واقعے میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور نوجوان کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق واقعے کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں، جبکہ علاقے میں جرائم کی روک تھام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے پولیس گشت اور نگرانی کا نظام مزید مؤثر بنانے کی ہدایات بھی جاری کی گئی ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں