واسا کا ایگزیکٹو انجینئر او پی سی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر کے عہدے پر براجمان
شیئر کریں
(بیورورپورٹ) عدالتی احکامات اور سیکریٹری بلدیات کے احکامات کی خلاف ورزی، واسا کا ایگزیکٹو انجینئر شعبہ پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ میں او پی سی پر ایڈیشنل ڈائریکٹر عہدے پر براجمان، گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجینئر کو ایم ڈی واسا نے گریڈ 18 کا چارج دے دیا، گریڈ 17 سے اوپر کی تقرری و تعیناتی ڈائریکٹر جنرل کا اختیار ہے، تفصیلات کے مطابق ادارہ ترقیات کے ذیلی ادارے واسا میں عدالتی احکامات اور سیکریٹری بلدیات کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ہیں سیکریٹری بلدیات نے لیٹر نکالتے ہوئے محکمہ بلدیات کے تمام محکموں سے او پی ایس، ایڈیشنل چارج اور لوک آفٹر چارج رکھنے والے افسران کو ہٹانے کا حکم دیا تھا تاہم اس لیٹر پر عملدرآمد نہ ہو سکا ہے، ادارہ ترقیات کے ذیلی ادارے واسا کا گریڈ 18 کا ایگزیکٹو انجنئیر اصغر میمن او پی ایس پر ادارہ ترقیات کے شعبہ پلاننگ اینڈ ڈوولپمینٹ میں گریڈ 19 کے عھدے پر براجمان ہے جبکہ ایم ڈی واسا نے اپنے اختیارات سے تجاوزات کرتے ہوئے گریڈ 17 کے اسسٹنٹ انجنئیر محمد اسحاق صدیقی کو گریڈ 18 کے عھدے ایگزیکٹو انجنئیر سٹی واٹر سپلائی کا اضافی چارج لوک آفٹر کے بنیاد پر دے دیا ہے، ادارہ ترقیات کے قواعد و ضوابط کے مطابق گریڈ 17 سے اوپر کے تمام افسران کی تقرری، تعیناتی و تبادلے ڈائریکٹر جنرل کے اختیارات ہیں اور بھی گورننگ باڈی کی منظوری دے مشروط ہیں لیکن ایم ڈی واسا نے قواعد و ضوابط کی دہجیان اڑاتے ہوئے گریڈ 17 کے افسر کو گریڈ 18 کا اضافی چارج دے دیا ہے۔