میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
مسلسل نظربندی کے خلاف ایرانی فلمساز  نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی

مسلسل نظربندی کے خلاف ایرانی فلمساز نے جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی

جرات ڈیسک
هفته, ۴ فروری ۲۰۲۳

شیئر کریں

ایران کے با اثر فلم سازوں میں سے ایک جعفر پناہی نے اپنی مسلسل نظربندی کے خلاف تہران کی جیل میں بھوک ہڑتال شروع کر دی ہے۔ ایرانی فلمساز پر 2009 کے انتخابات کے بعد ہونے والی ہنگامہ آرائی کے دوران حکومت مخالف پروپیگنڈا کرنے اور مظاہرین کو اُکسانے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ پناہی  نے اپنی اہلیہ کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جیل میں بھوک ہڑتال شروع کرنے سے متعلق لکھا۔ ایرانی فلم ساز کو 11 جولائی 2022 کو تہران کی ایک جیل کے سامنے سے گرفتار کیا گیا تھا اور بتایا گیا تھا کہ انہیں 2011 میں تہران کی عدالت کی طرف سے جاری کردہ چھ سال قید کی سزا کاٹنا پڑے گی۔ کانز فلم فیسٹول کے ایوارڈ یافتہ جعفر پناہی دی وائٹ بیلون، دی سرکل اور نو بیئرز جیسی فلموں کی ہدایت کاری کر چکے ہیں۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں