برازیلین صدر نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو برطرف کر دیا
شیئر کریں
برازیل کے صدر لولا ڈی سلوا نے آرمی چیف جولیو سیزر ڈی اروڈا کو برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق برازیل کے صدر لوئیز اناسیو لولا دا سلوا نے بولسونارو کے حامیوں کی جانب سے ہونے والے حالیہ فسادات کے تناظر میں آرمی چیف کو برطرف کیا ہے۔ برازیلین آرمی چیف کی معزولی اس کے فوراً بعد ہوئی جب لولا نے درجنوں فوجیوں کو اپنی حفاظت سے ہٹاتے ہوئے انہیں حراست میں لینے کا حکم دیا۔ برازیلین آرمی چیف کی برطرفی کے بعد کئی سرکاری عمارتوں پر سابق صدر جیر بولسونارو ( Bolsonaro )کے حامیوں کی طرف سے حملہ بھی کیا گیا۔ لولا نے فوری طور پر تبدیلی کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا، لیکن برازیل کی مسلح افواج کی سرکاری ویب سائٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جنرل جولیو سیزر ڈی اروڈا کو فوج کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ برازیل کے دارالحکومت سمیت دیگر شہروں میں فائرنگ کی اطلاع بھی ہے۔ اروڈا کی جگہ جنرل ٹامس میگوئل ریبیرو پائیوا کو برازیل کا آرمی چیف تعینات کیا گیا ہے جو جنوب مشرقی ملٹری کمانڈ کے سربراہ رہ چکے ہیں۔