پرواز کے دوران گمشدہ بیگ 4 برس بعد خاتون کو واپس مل گیا
شیئر کریں
امریکی ایئرلائن سے چار برس قبل گمشدہ ہونے والا سوٹ کیس خاتون کو واپس مل گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی فضائی کمپنی یونائیٹڈ ایئرلائن کی پرواز کے ذریعے شکاگو سے گھر لوٹنے والی خاتون کا سامان سے بھرا ہوا بیگ دوران پرواز گم ہوگیا تھا جسے 4 برس بعد ایئرلائن نے خاتون کو واپس لوٹا دیا ہے۔خاتون نے ٹک ٹاک پر شیئر کی جانے والی ویڈیوز میں بتایا کہ میں ہیوسٹن ایئرپورٹ پہنچی تو مجھے فون کال موصول ہوئی کہ آ پ کا کھویا ہوا بیگ مل گیا ہے جو ہونڈورس سے بذریعہ پرواز آیا ہے۔اپریل گیون نامی خاتون نے کہا میں بیگ ملنے اور پھر بیگ کے ہونڈورس سے پہنچنے اور واپس آنے پر ششدر رہ گئی۔گیون نے اپنی ویڈیو میں بتایا کہ وہ اگست 2018 میں ایک کاروباری دورے پر شکاگو گئی تھی جہاں سے گھر لوٹتے ہوئے ان کا بیگ گم ہوگیا تھا۔انہوں نے کہا کہ اتنے برس میں بیگ کو تھوڑا سا نقصان پہنچا تاہم بیگ کے اندر موجود سامان ٹھیک حالت میں موجود تھا۔اپریل گیون کا کہنا تھا کہ ایئرلائن نے انہیں بیگ کھونے کی وجہ کچھ یوں بتائی کہ چیک ان کرتے وقت میرا بیگ مشین پر درست طریقے سے اسکین نہیں ہوا تھا، اسی لیے ٹریک نہیں ہوسکا۔