میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نواز شریف کا وطن واپسی سے انکار، رانا ثنا اللہ لندن طلب

نواز شریف کا وطن واپسی سے انکار، رانا ثنا اللہ لندن طلب

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سیاسی صورت حال ابتر ہونے کے باوجود  پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کر دیا جبکہ وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کر لیا۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور ممکنہ صوبائی انتخابات سے قبل نواز شریف کی وطن واپسی کی قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں۔ پارٹی کی سینئر قیادت نے موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف کی فوری وطن واپسی کی درخواست کی تھی، لیکن نواز شریف نے فی الحال فوری وطن واپسی سے صاف انکار کر دیا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو جواب دیا کہ فی الحال موجودہ سیاسی صورتحال میں میرا پاکستان واپس آنا ممکن نہیں، اگلے چند روز میں مریم نواز کی فوری وطن واپسی کا فیصلہ ہوگا، مریم نواز واپس جا کر کچھ عرصے کے بعد مجھے رپورٹ دینگی تو اس کے بعد وطن واپسی کا فیصلہ کروں گا۔ نواز شریف نے پارٹی رہنماؤں کو فوری طور پر انتخابات کی تیاری کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی رہنما بھرپور تیاری کے ساتھ انتخابی میدان میں اتریں، تمام تر صورتحال سے مجھے اپ ڈیٹ بھی رکھیں۔ محمد نواز شریف نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کو لندن طلب کر لیا۔ رانا ثنا اللہ کی آئندہ چند روز میں لندن روانگی کا امکان ہے۔ انہیں پنجاب اسمبلی کی تحلیل اور صوبے میں ہونے والے ممکنہ انتخابات کے تناظر میں طلب کیا گیا ہے۔ نواز شریف نے رانا ثنا اللہ کو پنجاب کے تمام صوبائی حلقوں کے ممکنہ امیدواروں کی فہرست بھی ساتھ لانے کی ہدایت کی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں