تین سیکنڈ میں انسانی آواز کی نقل کرنے والا سافٹ ویئر تیار کر لیا گیا
شیئر کریں
تین سیکنڈ میں انسانی آواز کی نقل کرنے والا سافٹ ویئر تیارکر لیا گیا ہے، انسانی آواز چرانے والے اس سافٹ ویئر کا نام وال ای، اے آئی رکھا گیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اس سے قبل مائیکرو سافٹ مشہور مصوروں کی پینٹنگ کی نقل کرنے والا ایک اور پروگرام ڈیل ای بنا چکا ہے۔ اب یہ ماڈل ٹیکسٹ ٹو اسپیچ ہے یعنی لکھے الفاظ کو آواز میں بدلتا ہے۔ یہ دنیا میں کسی بھی شخص کی آواز کی نقل کر سکتا ہے جس کے لیے اسے تین سیکنڈ کی آڈیو فائل درکار ہوگی۔ تاہم مزید بہتری کے لیے قدرے طویل آڈیو فائل کی ضرورت ہو سکتی ہے۔ سافٹ ویئر اس حد تک موثر ہے کہ یہ آواز کے زیروبم اور آواز کے جذباتی اتارچڑھاؤ کی بھی نقالی کرسکتا ہے۔ مائیکرو سافٹ نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک اے آئی سافٹ ویئر بنایا ہے جو صرف تین سیکنڈ تک کسی کی بھی آواز سن کر اس کی ہوبہو نقل بناتا ہے۔ یہ سافٹ ویئر آواز کی کھرج، جذباتی لہجے اور اتار چڑھاو کی بھی نقل کرتا ہے۔ اس طرح آپ وال ای سے کسی بھی شخصیت سے وہ الفاظ ادا کرواسکتے ہیں جو اس نے کبھی نہیں کہے۔ اس سے جعلی آڈیوز اور فیک ریکارڈنگ کا ایک نیا سیلاب بھی آسکتا ہے اور طرح طرح کیمسائل جنم لے سکتے ہیں۔