میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
بلڈنگ کنٹرول، شہزاد آرائیں کا پٹہ سسٹم ضلع وسطی میں لرزنے لگا

بلڈنگ کنٹرول، شہزاد آرائیں کا پٹہ سسٹم ضلع وسطی میں لرزنے لگا

ویب ڈیسک
پیر, ۲۵ ستمبر ۲۰۲۳

شیئر کریں

( رپورٹ: نجم انوار) ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے سب سے زیادہ غیر قانونی تعمیرات کے ذمہ دار ڈسٹرکٹ سینٹرل میں بلیک میلنگ اور رشوت خوری پر تین ملازمین کو معطل کر کے سکھر بھیج دیا۔قائم مقام ڈائریکٹر مرزاضرغام حیدر کو عہدے سے ہٹا کر ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیااور باقی 6 افسران و ملازمین کو بھی معطل کر کے شہزاد آرائیں کے کرپٹ سسٹم کو جڑ سے اکھاڑ دیا ہے۔ واضح رہے کہ یہ کارروائی جرأت کی نشاندہی پر کی گئی ہے۔جرأت کے مصدقہ ذرائع کے مطابق ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے ٹھیکیدار بیرون ملک فرار ہونا شروع ہو گئے۔ باخبر ذرائع کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو کے جاری کردہ مختلف نوٹیفکیشن میں دیے گئے احکامات میں ڈسٹرکٹ سینٹرل کے ڈائریکٹر مرزا ضرغام کو غیر قانونی تعمیرات نہ روکنے پرپہلے معطل کر کے ایڈمنسٹریشن میں رپورٹ کرنے کو کہا ہے پھر ڈپٹی ڈائریکٹر بنا دیا۔ جبکہ سینئر بلڈنگ انسپکٹر زبیر مرتضیٰ، بلڈنگ انسپکٹر انیس الرحمن اور لیئق احمد بھٹو کو ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کے پلاٹ مالکان و بلڈرز کو ڈرا دھمکا کر رشوت طلب کرنے کی شکایات پر معطل کر کے ایس بی سی اے سکھر ریجن رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اسسٹنٹ ڈائریکٹر امتیاز قائمخانی کو ایسی ہی شکایت پر معطل کیا جا چکا ہے۔ جبکہ اب جرأت کی نشاندہی پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سلیم حبیب سمیت 9 بلڈنگ انسپکٹر میں شامل خالد احمد قائمخانی، اطہر حسین جاکھرو، عمران قریشی، ارشاد احمد بھٹو، نجیب الدین خانزادہ اور آصف احمد بھٹو کو معطل کر کے ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں رپورٹ کرنے کو کہا گیا ہے۔ ذرائع کا دعوی ہے کہ اب رشوت وصولی کا نیا سسٹم چلانے والے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ریحان خان عرف ریحان الائچی سمیت ڈیمالیشن سیکشن میں تعینات کرپٹ سسٹم کے کارندوں کی باری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی اسحق کھوڑو نے ڈسٹرکٹ سینٹرل سے شہزاد آرائیں کے کرپٹ سسٹم کی جڑوں کو اکھاڑنے کی اچھی کوشش کی ہے۔ تاہم ابھی ریحان الائچی اور اس کے ساتھیوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جاسکی۔ ڈسٹرکٹ سینٹرل سے غیر قانونی تعمیرات کے خاتمے کی یہ کوشش اس لیے نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکے گی کیونکہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ تاحال جاری ہے جسے روکنے کے لیے ڈیمالیش کرپشن کنگ ریحان الائچی اور اس کے ساتھیوں کو روکنا ضروی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ سینٹرل میں غیر قانونی تعمیرات کو تحفظ دینے والے پرائیویٹ ٹھیکیداروں نے بیرون ملک فرار ہونا شروع کر دیا ہے۔ ایسے ٹھیکداروں کے خلاف جرأت کی تحقیقات جاری ہیں جلد ہی اس مافیا کے نام اور بیرون ملک سرگرمیوں سے ہم اپنے قارئین کو آگاہ کریں گے ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں