میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ایڈانی پاؤر منصوبہ

ایڈانی پاؤر منصوبہ

جرات ڈیسک
هفته, ۱۴ نومبر ۲۰۲۶

شیئر کریں

بھارتی ریاست آسام کے ضلع دھوبری میں اڈانی پاور کے 3,200 میگاواٹ تھرمل پاور پلانٹ کے لیے حاصل کی گئی زمین سے 1,400 سے زائد بنگالی نژاد مسلمان خاندانوں کو بے دخل کیا گیا ہے۔ جولائی 2025 میں ریاستی حکومت نے ان خاندانوں کے گھر مسمار کر دیے تھے، جس کے بعد ستمبر 2026 میں اس منصوبے کا باقاعدہ سنگِ بنیاد رکھا گیا۔جولائی 2025 میں دھوبری ضلع کے سرکل چاپر کے تین دیہات سے تقریباً 10,000 افراد پر مشتمل 1,400 سے زائد خاندانوں کو بے گھر کیا گیا۔ مقامی رہائشیوں کے مطابق انہیں گھر خالی کرنے کے لیے صرف ایک دن کا نوٹس دیا گیا تھا۔یہ کوئلے سے چلنے والا 3,200 میگاواٹ کا پاور پلانٹ ہے جس پر تقریباً 48,000 کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا سرما نے 20 ستمبر 2026 کو اس کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس منصوبے کے لیے کل 1,157 ایکڑ (تقریباً 585 ہیکٹر) زمین مختص کی گئی ہے، جس میں سرکاری اور نجی دونوں طرح کی زمینیں شامل ہیں۔ ابتدا میں یہ زمین ریاستی بجلی کمپنی کو دی گئی تھی جسے بعد میں اڈانی گروپ کو منتقل کر دیا گیا۔بے دخل ہونے والے خاندانوں کی بحالی اور سرکاری دستاویزات کے حوالے سے شدید تضادات سامنے آئے ہیں۔ اڈانی پاور نے ماحولیاتی کلیئرنس کی درخواست میں دعویٰ کیا کہ منصوبے کی جگہ پر کوئی آبادی موجود نہیں تھی۔ کمپنی نے دستاویزات میں لکھا کہ اس منصوبے میں کسی قسم کی بازآبادکاری یا معاوضے کی ضرورت شامل نہیں ہے۔ بے گھر ہونے والے خاندانوں کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ تین سے چار دہائیوں سے اس علاقے میں مقیم تھے۔ ان میں سے کئی خاندان پہلے ہی دریائے برہم پترا کے کٹاؤ کی وجہ سے کئی بار نقل مکانی کر چکے تھے۔ ریاستی حکومت نے ان کارروائیوں کو سرکاری زمینوں سے ناجائز قابضین کے خلاف مہم قرار دیا۔ حکومت کی جانب سے متاثرین کو دریائے برہم پترا کے ایک جزیرہ نما علاقے میں 300 بیگھہ زمین اور 50,000 روپے فی خاندان امداد کی پیشکش کی گئی، جسے بیشتر متاثرین نے غیر موزوں قرار دے کر مسترد کر دیا۔

یہ منصوبہ چاپڑ ریونیو سرکل کے تحت آنے والے دیہاتوں چاروا باکھرا، چیراکوٹا اور سنتوشپوپر محیط ہے۔وزیر اعلیٰ ہمنتا بسوا سرما نے اسے آسام کا‘اب تک کا سب سے بڑا پاور پروجیکٹ’قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ریاست کی ضرورت کے مطابق بجلی پیدا ہوگی۔ اس سال آسام میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ کھپت 3 ہزار240 میگاواٹ رہی ہے۔ جہاں پورے ہندوستان میں بجلی کی مانگ میں سالانہ6 فیصد کا اضافہ ہو رہا ہے، وہیں آسام میں یہ مانگ ہر سال 9 فیصد کی شرح سے بڑھ رہی ہے۔ دوسری طرف اڈانی گروپ کا کہنا ہے کہ اس پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران 20 ہزار افراد کو اور پلانٹ شروع ہونے کے بعد تقریباً 5 ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا۔آسام میں انتخابات سے کچھ ماہ قبل ریاستی حکومت نے اڈانی گروپ کو اضافی، غیر استعمال شدہ بجلی کی قیمت بھی ادا کرنے کا معاہدہ کیا تھا، جس سے سرکاری دستاویزات کے تجزیے کے مطابق 5 برسوں میں ریاست کو21ہزار500کروڑ روپے سے زیادہ کا بوجھ برداشت کرنا پڑ سکتا ہے۔ بے گھر ہونے والے خاندانوں کے ساتھ کئے گئے سلوک پر بھی سنگین سوالات اٹھے ہیں۔ ماحولیاتی منظوری کیلئے دی گئی اپنی درخواست میں اڈانی پاور نے مرکزی وزارتِ ماحولیات کو بتایا تھا کہ پروجیکٹ والی جگہ پر کوئی آبادی نہیں ہے اور نہ ہی وہاں بحالی کا کوئی دعویٰ موجود ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ خاندانوں کی بحالی کیلئے بائزار الگا گاؤں میں 300 بیگھہ زمین اور سامان کی منتقلی کیلئے50 ہزار روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا تھا۔ لیکن مقامی لوگوں نے وہاں منتقل ہونے سے انکار کر دیا کیونکہ وہ جگہ دریائے برہم پترا کے درمیان ایک نشیبی علاقہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے مویشیوں کے چرنے کیلئے مخصوص سرکاری زمین کو اس پاور پروجیکٹ کیلئے تبدیل کرنے کی تجویز رکھی تھی، جس کی منظوری2 اپریل کی میٹنگ میں دی گئی اور اس کے بعد لوگوں کو نوٹس جاری کر کے ان کے گھر مسمار کر دئیے گئے۔ اس کے بعد، رواں سال14 جولائی کو مرکزی وزارتِ ماحولیات کی ماہر کمیٹی نے اڈانی کی جانب سے تجویز کردہ کوئلے سے چلنے والیاس تھرمل پاور پلانٹ کیلئے ماحولیاتی منظوری کی سفارش کی۔اس سے قبل فروری میں ایک بزنس سمٹ کے دوران بسوا سرمانے بتایا تھا کہ اڈانی گروپ نے آسام میں 50 ہزارکروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا وعدہ کیا ہے۔ یہ پروجیکٹ اور بے دخلی کی کارروائی 2014 میں بی جے پی کے اقتدار میں آنے کے بعد سے آسام میں بنگالی بولنے والے مسلمانوں کے خلاف کی جانے والی مسماری کی مہمات کے سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

2014 سے اب تک ان مہمات کے دوران پولیس فائرنگ میں کم از کم 8 مسلمان اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ حال ہی میں 7 ستمبر کو بھی گوالپاڑہ ضلع میں مسلمان خاندانوں کو نشانہ بناتے ہوئے انتظامیہ نے 5 دیہاتوں میں مکانات کو مسمار کر دیا اور37 مسلم خاندانوں کو بے گھر کر دیا، جبکہ انہیں جگہ خالی کرنے کیلئے صرف24 گھنٹے کا نوٹس دیا گیا تھا۔ اس کارروائی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے گوہاٹی ہائی کورٹ نے مسماری کی قانونی حیثیت پر سوال اٹھائے اور تبصرہ کیا کہ یہ کارروائی انصاف کے اصولوں کے خلاف ورزی معلوم ہوتی ہے۔
٭٭٭


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں