میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
کراچی بلدیاتی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

کراچی بلدیاتی الیکشن کا سیکیورٹی پلان تیار، تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار

جرات ڈیسک
پیر, ۹ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

کراچی میں بلدیاتی الیکشن کے لیے پولیس کی جانب سے تیار کیے جانے والے سیکیورٹی پلان کے تحت 37 ہزار سے زائد اہلکار فرائض سرانجام دیں گے۔ شہر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے 4 ہزار995 پولنگ اسٹیشنزقائم کیے گئے ہیں جہاں 37 ہزار سے زائد اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ تمام پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیے گئے ہیں۔ پولنگ اسٹیشن کی سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کرنے کے ساتھ ہی اطراف کی بھی نگرانی کی جائے گی، رینجرز کوئیک رسپارنس فورس کے طورپرفرائض انجام دے گی اور شرانگیزی پھیلانے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہوگا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات نئی ووٹر لسٹ پر کرانے کی ایم کیو ایم کی درخواست مسترد کردی جس کے بعد الیکشن 15 جنوری کو ہی ہوں گے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں