الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ اسکیم تیار کر لی
جرات ڈیسک
هفته, ۷ جنوری ۲۰۲۳
شیئر کریں
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ملک بھر میں عام انتخابات کی ڈرافٹ پولنگ اسکیم تیار کر لی۔ عام انتخابات کیلئے ملک بھر میں تقریباً ایک لاکھ پولنگ اسٹیشنز بنائے جائیں گے، پولنگ اسٹیشن ایک کلومیٹر کے فاصلے پر ڈرافٹ کیے گئے ہیں، ایک پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی زیادہ سے زیادہ تعداد 1200 رکھی گئی ۔انتخابی شیڈول جاری ہونے پر ڈرافٹ پولنگ اسکیم ڈی آر اوز کے حوالے کی جائے گی، سیلاب کے باعث اسکولز کی متبادل سرکاری عمارتوں میں پولنگ اسٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ الیکشن کمیشن نے تمام ریجنل الیکشن کمشنرز کو بھی خط لکھ کر پولنگ اسٹیشنز کی ڈرافٹ فہرستیں، پولیس اور ایجنسیوں کو فراہم کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ حساس اور انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز سے متعلق متعلقہ اداروں سے فیڈ بیک لیا جائے، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کی جائے گی۔