میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عمران خان  نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کر دیا

عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا نوٹس چیلنج کر دیا

جرات ڈیسک
بدھ, ۴ جنوری ۲۰۲۳

شیئر کریں

سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کا الیکشن کمیشن کا نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں الیکشن کمیشن کے خلاف دائردرخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن اپنے اختیارات سے تجاوز کرکے پارٹی عہدے سے ہٹانے کی کارروائی کررہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی چیئرمین کو عہدے سے ہٹانے کیلئے غیر قانونی طور پر نوٹس جاری کیا۔ الیکشن کمیشن نے 7 دسمبر 2022 کو خلاف قانون کارروائی کا آغاز کیا۔ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے الیکشن کمیشن کے روبرو اپنے مکمل اثاثے ظاہرکررکھے ہیں۔ درخواست میں اپیل کی کہ عدالت الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس کو معطل اورحتمی کارروائی تک الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں