میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ضامن ٹاؤن غیرقانونی قرار، ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائی کی تیاریاں

ضامن ٹاؤن غیرقانونی قرار، ضلعی انتظامیہ کی بھرپور کارروائی کی تیاریاں

ویب ڈیسک
بدھ, ۲۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

(رپورٹ :شاہنواز خاصخیلی) ضلع انتظامیہ ٹھٹھہ نے ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دے دیا، بھرپور کارروائی کی تیاریاں، کاشف شاہ نامی بلڈر نے غیرقانونی اسکیم کے ذریعے لوگوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے، کراچی اور آٹو بھان روڈ حیدرآباد پر واقع آفیسز کے ذریعے لوگوں کو چونا لگانے کا سلسلہ جاری، مختیارکار ٹھٹھہ اقتدار رسول کی کارروائی، ایک سوایکڑ پر قبضے ختم کرا دئے، مزید کارروائی کی کا عندیہ، تفصیلات کے مطابق ضلع انتظامیہ ٹھٹہ نے ضامن ٹاؤن کو غیرقانونی قرار دے دیا ہے، ضلع انتظامیہ کے مطابق مذکورہ اسکیم کی زمین سرکاری ہے جس کا کاشف شاھ نامی بلڈر کے پاس کوئی ریکارڈ ہی نہیں ہے وہ غیرقانونی طور پر زمین پر اسکیم چلا رہا ہے جس کے خلاف بھرپور کارروائی کرکے کیس داخل کیا جائیگا، روینیو افسر ضلع ٹھٹھہ کے مطابق مذکورہ زمین کا ریونیو ریکارڈ ہی نہیں ہے جبکہ اسٹامپ پیپرز پر زمین کی خریداری دکھا جعلی کلیم کے ذریعے زمین کا روینیو رکارڈ لینے کی کوشش بھی کی گئی تھی، ملنی والی معلومات کے ما قب ضامن گروپ کے سربراہ کاشف شاہ نے بحریہ ٹاؤن میں ضامن آئیکون نامی پراجیکٹ کی مد میں بھی لوگوں کو کروڑوں کو چونا لگایا اور اس کے الاٹیز ابھی تک دہکے کھانے پر مجبور ہیں، ضامن گروپ نے ایم نائن موٹروے پر ضامن ٹاؤن نے نامی غیرقانونی پراجیکٹ کے ذریعے بھی لوگوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لئے ہیں جبکہ ضامن ٹاؤن کی زمین کا نہ روینیو رکارڈ موجود ہے نہ ہی ضلع انتظامیہ ٹھٹہ اور ماسٹر پلان اتھارٹی سندھ کی جانب سے این او سی جاری کی گئی ہے،ذرائع کے مطابق کاشف شاہ نامی بلڈرز غیرقانونی اور جعلی پراجیکٹس کے ذریعے لوگوں کو چونا لگا رہا ہے اور اس کیلئے اس نے پوری سندھ میں ڈیلرز اور بروکرز کا جال بچھا دیا ہے، کاشف شاہ نامی بلڈر نے ضامن گروپ کے نام سے کراچی اور آٹو بھان روڈ حیدرآباد پر آفیسز قائم کرکے لوگوں کو چونا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، دوسری جانب مختیارکار ٹھٹہ اقتدار رسول نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ دیھ کوہستان میں کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ہائوسنگ اسکیموں کے باؤنڈری وال منہدم کردیئے ہیں، اقتدار رسول کے مطابق ایک سئو سے زیادہ ایکڑ پر قبضے ختم کرا دئے گئے مزید کارروائیوں کیلئے تیاریاں مکمل ہیں ۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں