ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں؟ فواد چودھری
شیئر کریں
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ ججز کس قانون کے تحت انتظامی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں، جج صاحبان کو 5 سال کیلئے لا ء سکول بھیجنا چاہیے تاکہ قانون پڑھ سکیں۔ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ پہلے لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ 10 بجے ریسٹورنٹس بند کر دئیے، اب سکول کی چھٹیوں کا فیصلہ کرتے پھر رہے ہیں۔آخر کس قانون کے تحت جج انتظامی معاملے پر اپنی رائے کو قانون قرار دے سکتا ہے، ان جج صاحبان کو دوبارہ لا ء سکول میں بھیجنا چاہیے تاکہ یہ پورے 5 سال قانون پڑھیں۔علاو ہ ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ سپیکر کہہ رہے ہیں میںلاڑکانہ میںہوں۔اطلاعات آرہی ہیںکہ اس کے بعد وہ آسٹریلیا جارہے ہیں۔اگر یہ استعفے منظور نہیں کرتے تو ہمیںسپریم کورٹ جانا پڑے گا۔ شدید دھند میں 100ارکان اسمبلی اسلام آباد گئے تو یہ فرار ہو گئے۔انہوںنے کہاکہ اسپیکر کو کہوں گا استعفے ہمارا آئینی حق ہے ،قبول کریں اور ملک میں انتخابات کرائیں ۔جو حکومت بلدیاتی انتخابات کرانے کے لئے تیار نہیں وہ عام انتخابات کیا کرائے گی۔