میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے،سراج الحق

الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے،سراج الحق

ویب ڈیسک
جمعرات, ۲۳ مارچ ۲۰۲۳

شیئر کریں

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا پنجاب میں انتخابات ملتوی کرنا ناقابل قبول ہے، ادارہ تمام سیاسی جماعتوں کی مشاورت سے فیصلہ کرے، کسی سیاسی پارٹی کے پریشر میں آئے بغیر الیکشن کمیشن غیرجانبداری کا ثبوت دے اور اپنا آئینی کردار ادا کرے، پورے ملک میں ایک ہی روز انتخابات کرائے جائیں تاکہ سیاسی بے یقینی ختم ہو۔ پی ڈی ایم، پیپلز پارٹی قربانی دے، مرکزی اور سندھ اسمبلی تحلیل کرکے نگران حکومتیں قائم کی جائے، سیاست اور جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام سٹیک ہولڈرز شفاف انتخابات کے لیے مذاکرات کریں۔ حکومت اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں 50فیصد کمی کرے، مہنگائی نے عوام کا جینا عذاب بنا دیا، 14سیاسی جماعتوں کی حکومت 11ماہ کی کارکردگی صفر ہیں، یہ لوگ عوام کو کوئی ریلیف نہیں دے سکے، پی ٹی آئی نے پونے چار سال برباد کیے۔ پی ڈی ایم، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ٹرائیکا سٹیٹس کو کے محافظ، تینوں کی پالیسیاں یکساں، لڑائی کرسی اور مفادات کے لیے ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں