میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی پنجاب تعینات

عامر ذوالفقار خان نئے آئی جی پنجاب تعینات

جرات ڈیسک
جمعرات, ۲۲ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

وفاقی حکومت نے پولیس سروس پاکستان کے افسر محمد عامر ذوالفقار خان کو آئی جی پنجاب تعینات کر دیا ۔گریڈ 21 کے افسر محمد عامر ذوالفقار خان اینٹی نار کوٹکس فورس میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل فرائض سر انجام دے رہے تھے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ محمد عامر ذوالفقار خان کا تعلق پولیس سروس آف پاکستان کے 19 ویں کامن سے ہے۔ محمد عامر ذوالفقار نے 1991 میں بطوراے ایس پی پولیس سروس پاکستان جوائن کی۔ محمد عامر ذوالفقار اس سے قبل آئی جی نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس، آئی جی اسلام آباد پولیس، ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، آر پی اوملتان، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب اور ڈی آئی جی آپریشنزسی پی او پنجاب کے عہدوں پر فرائض سر انجام دے چکے ہیں۔ محمد عامر ذوالفقار سندھ، پنجاب، خیبر پختونخواہ اور وفاقی حکومت میں بھی فرائص سر انجام دے چکے ہیں۔محمد عامر ذوالفقار کا شمار انتہائی پروفیشنل، ایماندار اور تجربہ کار افسران میں ہوتا ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں