میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
اسمبلیوں توڑنے کا اعلان، ن لیگ نے مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

اسمبلیوں توڑنے کا اعلان، ن لیگ نے مشاورتی اجلاس آج طلب کر لیا

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۸ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیوں کی تحلیل کے اعلان کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے آج بروز اتوار لاہور میں اہم اجلاس طلب کر لیا۔ نون لیگ کے  ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیوں سے متعلق مشاورت ہو گی، اور عمران خان کے اعلان کے بعد نون لیگ اور اتحادیوں کے پاس موجود مختلف آپشنز پر گفتگو ہوگی جن میں تحریک عدم اعتماد جمع کرانے سمیت دیگر آئینی و قانونی اموربھی زیر بحث آئیں گے۔ اجلاس میں مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی شرکت بھی متوقع ہے ۔ بعد ازاں وزیراعظم شہبازشریف، آصف زرداری، فضل الرحمان اور دیگر رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں نواز شریف سمیت اہم اتحادیوں کی ورچوئل شرکت کا بھی امکان ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں