میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

غیر ملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ

جرات ڈیسک
اتوار, ۱۱ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

حکومت نے مستقبل میں غیرملکی سرمایہ کاری کو تحفظ دینے کے لیے قانون سازی کا فیصلہ کر لیا۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق بل کا مقصد سرمایہ کاروں کو غیر ضروری عدالتی کارروائیوں سے تحفظ دینا بھی ہے، ریکوڈیک معاہدے پر صدراتی ریفرنس کی روشنی میں قانون سازی کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق قانون سازی کے لیے سینیٹ اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا جبکہ غیرملکی سرمایہ کاری تحفظ بل میں سرمایہ کاروں کو غیر ضروری پریشانی سے تحفظ حاصل ہوگا، قانون سازی سے ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو محفوظ ماحول مہیا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق قانون سازی کا فیصلہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے بڑھتی شکایات پر کیا گیا، بل پہلے سینیٹ میں پیش کیا جائے یا قومی اسمبلی میں؟ اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں