میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
250 افراد کا ایک ساتھ ڈانس کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

250 افراد کا ایک ساتھ ڈانس کرنے کا گینیز ورلڈ ریکارڈ

ویب ڈیسک
اتوار, ۴ دسمبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

جنوبی افریقا میں 250 افراد کے گروپ نے ایماپیانو(جنوبی افریقی موسیقی کی ایک قسم) ڈانس کر کے گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریکارڈ بنانے کی کوشش جنوبی افریقا کی اداکارہ و گلوکارہ بونٹل موڈِیسیل، موسیقار ایلفا کیٹ اور ورلڈ آف ڈانس کے کوارڈینیٹر کوئینٹس جینسن کی رہنمائی میں کی گئی۔تمام ڈانس کرنے والوں نے ایلفا کیٹ کے گانے شایا لینٹو پر ان تینوں کی رہنمائی میں ڈانس کیا۔ریکارڈ کے لیے کی جانے والی کوشش کے وقت گینیز ورلڈ ریکارڈ کا ایک نمائندہ موقع پر موجود تھا جس نے ریکارڈ بننے کے بعد منتظمین کو سرٹیفیکیٹ دیا۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں