میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
نیب قوانین میں ترمیم،وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف کرپشن کیسزبند

نیب قوانین میں ترمیم،وزیراعظم شہبازشریف کیخلاف کرپشن کیسزبند

ویب ڈیسک
منگل, ۲۹ نومبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

قومی احتساب بیورو (نیب) نے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف دومقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دے دی، مسلم لیگ ن کے دیگر متعدد رہنماؤں کے کرپشن کیسز بھی بند کر دیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب قانون میں ترامیم کے بعد کرپشن انکوائریاں تیزی سے بند کی جارہی ہیں، اس دوران گورنر پنجاب بلیغ الرحمان کے خلاف بھی 2 مقدمات کی انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی گئی، ایگزیکٹو بورڈ کی سفارشات پر چئیرمین نیب آفتاب سلطان نے انکوائریاں بند کرنے کی منظوری دی،اس بارے میں کہا گیا ہے کہ 3 سالوں کے دوران تحقیقات کے باوجود کرپشن کے ثبوت نہیں ملے۔معلوم ہوا ہے کہ نیب نے 2019ء میں بہاولپور میں 14 ہزار 400 کینال سرکاری اراضی منتقل کرنے پرانکوائریاں شروع کی تھیں، اس ضمن میں نیب ملتان نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب شبہاز شریف کو سوالنامہ اور طلبی کے نوٹسز بھجوائے تھے تاہم اب چئیرمین نیب نے سرکاری اراضی کی منتقلی کا معاملہ سینئر ممبر بورڈآف ریونیو کو بھیجنے کی ہدایت کر دی کیوں کہ قانون میں ترمیم کے بعد سرکاری اراضی کی منتقلی کی تحقیقات پنجاب ریونیو اتھارٹی کرے گی۔اسی طرح وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کی انکوائری بند کر دی گئی ہے، جب کہ نیب قوانین میں تبدیلی کے بعد ایک اور کیس ختم کر دیا گیا اور احستاب عدالت اسلام آباد میں آمدن سے زائد اثاثہ جات نیب ریفرنس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف کارروائی ختم کر دی گئی، حتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کیس بند کر دیا۔عدالت نے ریفرنس نیب کو واپس بھیجوا دیا، اس کے ساتھ ساتھ مسلم لیگ ن کے دیگر رہنماؤں شاہنواز رانجھا اور رانا مشہود کے خلاف بھی انکوائری بند کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں