توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز
شیئر کریں
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا آغاز کر دیا، ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال آج بروز منگل کو سماعت کریں گے،چیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کر دیا گیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا ریفرنس ٹرائل کورٹ کو موصول ہو گیا ہے،جس پر اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ کورٹ نے عمران خان کے خلاف ٹرائل کا آغاز کردیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو آج بروز منگل کے لیے نوٹس جاری کر دیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج ظفر اقبال منگل کو سماعت کریں گے۔ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو بھیجوایا تھا، جس میں کہا گیا تھا کہ ٹرائل کورٹ عمران خان پر کرپٹ پریکٹس کا ٹرائل کرے۔ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشنر کے مطابق الیکشن کمیشن نے فیصلے میں عمران خان کیخلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا تھا، توشہ خانہ ریفرنس الیکشن ایکٹ کے سیکشن 137 ،170 ،167 کے تحت بھجوایا گیا تھا۔ عدالت شکایت منظور کرکے عمران خان کو سیکشن 167 اور 173 کے تحت سزا دے ۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ تین سال جیل کی اور جرمانہ کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔