بغاوت پر اکسانے کا الزام،پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر فرد جرم کیلئے تاریخ مقرر
ویب ڈیسک
هفته, ۱۹ نومبر ۲۰۲۲
شیئر کریں
پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں فرد جرم عائد کرنے کی تاریخ مقرر کردی گئی۔ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے الزام میں تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 22 نومبر کی تاریخ مقرر کردی۔گزشتہ سماعت پر شہباز گل اور دیگر ملزمان میں نقول تقسیم کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ شہباز گل اداروں میں بغاوت پر اکسانے کے کیس میں ضمانت پر ہیں۔