میگزین

Magazine

ای پیج

e-Paper
ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، معذرت خواہ ہوں،ویسٹ انڈیز ہیڈ کوچ مستعفی

ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، معذرت خواہ ہوں،ویسٹ انڈیز ہیڈ کوچ مستعفی

جرات ڈیسک
منگل, ۲۵ اکتوبر ۲۰۲۲

شیئر کریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ مرحلے میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی پر ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ مستعفی ہو گئے۔ ویسٹ انڈیز کے ہیڈ کوچ فل سمنز اگلے ماہ آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے بعد عہدے سے علیحدہ ہو جائیں گے۔ فل سمنز نے کہا کہ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ سے باہر ہو جانے پر دکھ ہے، فینز سے معذرت خواہ ہوں۔ واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے گروپ میچز میں ویسٹ انڈیز کو اسکاٹ لینڈ اور آئرلینڈ کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ آئرلینڈ سے شکست کے بعد ویسٹ انڈیز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں کوالیفائی نہ کر سکی تھی اور 2 مرتبہ کی چیمپئن ٹیم پہلے مرحلے میں ہی باہر ہو گئی تھی۔


مزید خبریں

سبسکرائب

روزانہ تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لئے سبسکرائب کریں