کے الیکٹرک کاکراچی کوجھٹکا، بجلی 12.68روپے فی یونٹ مہنگی
شیئر کریں
نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.53 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔ کراچی صارفین کیلئے بری خبر، کے الیکٹرک کو ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی گئی ہے۔کے الیکٹرک کو سال 2021-22 کی چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی منظوری دی ہے،نیپرا کو چوتھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 14.53 روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی تھی۔اتھارٹی نے 31 اگست کو سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ پر عوامی سماعت کی تھی۔نیپرا نے کے الیکٹرک کیلئے ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 12.68روپے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی ہے۔ دوسری جانب صارفین کی بڑی تعدادنے کراچی کے لیے بجلی کی قیمت میں بھاری اضافہ مستردکردیاہے ان کاکہناتھا کہ پاکستان کی ترقی کو روکنے کے لئے کراچی میںجان بوجھ کر کاروبار تباہ کئے جارہے ہیں۔مسلسل بجلی کی لوڈشیڈنگ اوربے تحاشہ و ناجائز بلنگ کی وجہ سے لوگ ذہنی مریض بن چکے ہیں۔کراچی کی ترقی کو روکنے اور عوام کو ذہنی مریض بنانے میں کیالیکٹرک مافیا کا کردارادا کررہی ہے۔ حکومت فوری طور پر کے الیکٹرک کوا پنے کنٹرو ل میں لے یا بجلی فراہم کرنے والی دیگر کمپنیوں کو بھی کراچی میں کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ عوام کو ذہنی سکون اور ریلیف مل سکے۔کے الیکٹر ک کو فوری لگام دی جائے ورنہ عوام کے احتجاج کو کوئی نہیں روک سکے گا۔